رسائی کے لنکس

یمن میں فضائی حملہ، کم ازکم 26 افراد ہلاک


یمن کے شمال مغربی شہر صعدہ میں لوگ فضائی حملے کا نشانہ بننے والے عمارتوں کے ملبے کے پاس کھڑے ہیں۔ یکم نومبر 2017
یمن کے شمال مغربی شہر صعدہ میں لوگ فضائی حملے کا نشانہ بننے والے عمارتوں کے ملبے کے پاس کھڑے ہیں۔ یکم نومبر 2017

یمن میں محکمہ صحت کے عہدے داروں اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغربی حصے میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز صوبے صعدہ میں کیے گئے فضائی حملے کا نشانہ ایک ہوٹل اور اس سے ملحق مارکیٹ بنی۔

یہ علاقہ سعودی سرحد کے قریب واقع ہے

ہوثی باغیوں نے ، جو گذشتہ تین سے یمن کے دارالحکومت پر قابض ہیں، الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ سعودی قیادت کے اتحاد نے کیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں سعودی فوجی اتحاد پر یہ الزام لگاتی رہیں کہ وہ مارچ 2015 میں یمن کی حکومت کی حمایت میں شروع کی جانے والے فضائی حملوں میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

ہوثی باغیوں نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹ کر صدر منصور ہادی کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG