رسائی کے لنکس

یمن: القاعدہ کے رہنما کے مکان پر فضائی حملہ


یمن: القاعدہ کے رہنما کے مکان پر فضائی حملہ
یمن: القاعدہ کے رہنما کے مکان پر فضائی حملہ


یمن نے ملک میں قائم القاعدہ کے ایک مشتبہ لیڈر کے مکان پر فضائی حملہ کیا ہے۔

یمن کی فورسزنے صنعا ٴ کے مشرق میں صوبے معارب میں ایاد الشبوانی کے مکان کو بدھ کے روز ہدف بنایا۔

جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا یہ مبینہ سینیر رکن ان چھ عسکریت پسندوں میں سے ایک تھا جس کے بارے میں یمن کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ گذشتہ ہفتے ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ القاعدہ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں اس کا کوئی رکن ہلاک نہیں ہوا تھا۔

یمن نے القاعدہ کے خلاف کارروائیوں میں اس کے بعد سے اضافہ کر دیا ہے جب یمن میں قائم تنظیم کی ذیلی شاخ نے کہا کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ایک امریکی مسافر جیٹ طیارے میں بم دھماکے کی کوشش کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔

ایک اور خبر کے مطابق، برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے یمن سے آنے والی پروازوں کو اس وقت تک کے لیے معطل کر دیا ہے جب تک سیکیورٹی کی صورت حال بہتر نہیں ہو جاتی۔

مسٹر براؤن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ برطانوی عہدے دار یمنی ایر لائنز کے ساتھ اس بارے میں متفق ہو گئے ہیں کہ برطانیہ آنے والی پروازوں کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے۔

XS
SM
MD
LG