رسائی کے لنکس

یمن : القاعدہ کے تین جنگ جو گرفتار


یمن : القاعدہ کے تین جنگ جو گرفتار
یمن : القاعدہ کے تین جنگ جو گرفتار


یمن کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اُس نے سعودی عرب سے ملحق یمن کی سرحد کے قریب القاعدہ کے تین جنگ جوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فوج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یہ تینوں آدمی دھماکا خیز اشیا اور ہتھیار لے کر جارہے تھے اور تینوں نے فوجی وردیاں پہنی ہوئى تھیں۔فوج نے کہا ہے کہ ان آدمیوں کو شمالی سرحدی علاقے الب میں گرفتار کیا گیا۔

ان گرفتاریوں سے ایک دن پہلے سکیورٹی سے متعلق یمن کے عہدے داروں نے کہا تھا کہ ایک فضائى حملے میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ نامی گروپ کے فوجی سربراہ سمیت چھ ارکان ہلاک ہو گئے۔گروپ کا فوجی سربراہ 2006ء میں یمن کے ایک جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

اسی دوران شیعہ فرقے زیدی سے وابسہ باغیوں نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو یمن میں مار گرایا ہے۔

ان باغیوں نے، جو حوثی بھی کہلاتے ہیں، کہا ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کو جمعے کے روز اُس وقت گرایا تھا جب وہ فوجی اہمیت کے سرحدی علاقے جبل دوخان کی جانب بڑھ رہا تھا۔

اس دعوے پر کوئى ردّ عمل حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر سعودی عہدے داروں کے ساتھ رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔

XS
SM
MD
LG