رسائی کے لنکس

برطانوی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، چار افراد زخمی


برطانوی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، چار افراد زخمی
برطانوی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، چار افراد زخمی

یمن میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو دارالحکومت صنعا میں برطانوی سفارت خانے کی ایک گاڑی کے قریب راکٹ دھماکا ہوا جس سے تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور برطانوی حکومت کے مطابق اس میں سوار سفارت خانے کا ایک رکن معمولی زخمی ہوا۔

یمنی حکام نے صنعا میں قائم مختلف ممالک کے سفارت خانوں پر القاعدہ کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر حالیہ دنوں میں ان تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

رواں برس اپریل میں ایک خودکش بمبار نے یمن میں تعینات برطانوی سفیر ٹیموتھی ٹورلوٹ کے قافلے کے نزدیک بارودی مواد میں دھماکا کر دیا تھا۔ اس حملے میں مسٹر ٹیموتھی محفوظ رہے تاہم سڑک پر موجود تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ القاعدہ سے منسلک ایک مقامی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG