رسائی کے لنکس

یمن: خودکش بم دھماکے میں 42 ہلاک

ایک بینک کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ خودکش جیکٹ پہنے ایک حملہ آور حوثی چیک پوسٹ پر پہنچا اور لوگوں کے درمیان دھماکا کر دیا۔

یمن میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق دارالحکومت صنعا میں حوثی چیک پوسٹ کے قریب بظاہر اس حملے کا ہدف شیعہ آبادی سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے۔

صنعا کے تحریر اسکوئر میں ہونے والے حملے کے عینی شاہدین کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ شعیہ آباد کے زیر کنٹرول ہے۔

ایک بینک کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ خودکش جیکٹ پہنے ایک حملہ آور حوثی چیک پوسٹ پر پہنچا اور لوگوں کے درمیان دھماکا کر دیا۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن یہ حملہ اُن کارروائیوں سے ملتا جلتا ہے جو اس سے قبل القاعدہ کے جنگجو یہاں کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG