رسائی کے لنکس

یمن میں ہیضے کی وبا سے 1500 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صحت کے عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اس جنگ زدہ ملک میں ہیضے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔

صحت کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ یمن میں ہیٖضے کی تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا اپریل سے اب تک 15 سو انسانی جانیں نگل چکی ہے اور اس عرصے کے دوران دو لاکھ 46 ہزار کے لگ بھگ لوگ اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

صحت کے عالمی ادارے کے یمن کے لیے نمائندے ڈاکٹر نیویو زاگاریا نے صنعا میں ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں چھ مہینوں کے دوران ہیضے کے دوسرے حملے کا نشانہ بننے والوں کی تعداد میں پچھلے دو مہینوں کے عرصے میں کئی گنا ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہفتے پہلے کی تعداد 1300 تھی جو اب بڑھ کر 1500 ہو گئی ہےے اور اس مرض میں مبتلا افراد 2 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔

صحت کے عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اس جنگ زدہ ملک میں ہیضے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں دو سال سے جاری جنگ نے ملک کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، جس کی وجہ سے عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک میں ادویات کاحصول دشوار ہو گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG