رسائی کے لنکس

یمن: تارکینِ وطن کی کشتیوں کو حادثہ، 80 افراد کی ہلاکت کا خدشہ


یمن: تارکینِ وطن کی کشتیوں کو حادثہ، 80 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
یمن: تارکینِ وطن کی کشتیوں کو حادثہ، 80 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یمن کے ساحل کے نزدیک تارکینِ وطن سے لدی دو کشتیاں الٹنے سے 80 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" کا یمنی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ افریقی نژاد تارکینِ وطن کی دونوں کشتیوں کو حادثہ یمن کے جنوبی ساحل کے نزدیک تیز سمندری ہواؤں کے باعث پیش آیا۔

دونوں کشتیوں پر 80 سے زائد افراد سوار تھے۔ یمنی حکام نے ایک کشتی کے تین مسافروں کو زندہ بچالیا ہے تاہم باقی کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشتیوں پر سوار افراد میں سے بیشتر کا تعلق ایتھوپیا سے تھا اور وہ غیر قانونی طور پر یمن میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ افریقی باشندوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال مشرقِ وسطیٰ کے نسبتاً خوشحال علاقوں اور یورپی ممالک کو نقل مکانی کرنے کے ارادے سے یمن کا رخ کرتی ہے۔ یمنی حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں اس وقت دس لاکھ سے زائد افریقی نڑاد تارکینِ وطن مقیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG