رسائی کے لنکس

یمن: قبائلیوں نے یرغمال امریکی جوڑے کو رہا کردیا


یمن: قبائلیوں نے یرغمال امریکی جوڑے کو رہا کردیا
یمن: قبائلیوں نے یرغمال امریکی جوڑے کو رہا کردیا

یمن کے عہدےد اروں نے کہا ہے کہ قبائلیوں نے دارالحکومت صنعاٴ کے ایک امریکی جوڑے اور ان کے ڈرائیور کو اغوا کرنے کے ایک روز بعد منگل کورہا کردیا۔

ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ انہوں نے یرغمالوں کی رہائی کے لیے اغوا کاروں کا پیچھا کیا۔ پیر کے روز ڈرائیور نے کہا تھا کہ قبائلی امریکی میاں بیوی کی رہائی کے بدلے ، یمنی حکام کی حراست میں موجود قبائلیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان کا مطالبہ پورا کیا گیا ہے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG