رسائی کے لنکس

نائجیریا کا مشتبہ دہشت گرد یمن میں انتہا پسند امریکی ملّا سے مِلا تھا


عمر فاروق عبد المطلب
عمر فاروق عبد المطلب


یمن کے ایک نائب وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ نائجیریا کے جس شخص پرشبہ ہے کہ اُس نےپچھلے مہینے امریکہ جانے والے ایک مسافر طیارے کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی، اُس نے یمن میں ایک امریکی نژاد انتہا پسند مُلّا سے ملاقات کی تھی۔

رشد العلیمی نے کہا ہے کہ یہ ملاقات پچھلے سال جنوب مشرقی صوبے شَبوا میں ہوئی تھی۔

لیکن انہوں نے کہا ہے کہ عمر فاروق عبد المطلب کی انتہا پسند مُلّا انور الاولاکی کے ساتھ ملاقات سے پہلے ہی عبد المطلب انتہا پسند بن چکا تھا۔

العلیمی نے کہا ہے کہ عبد المطلب نے انتہا پسند نظریات یمن میں نہیں بلکہ برطانیہ میں اپنا لیے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ القاعدہ نے عبد المطلب کو اُس وقت ہی بھرتی کر لیا تھا جب وہ 2005 سے 2008 تک لندن میں طالب علم کی حیثیت سے مقیم تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اولاکی القاعدہ کا حامی ہے اور اُس کے امریکی فوج کے اُس ماہرِ نفسیات کے ساتھ رابطے رہے تھے، جس پر الزام ہے کہ اُس نے نومبر میں ریاست ٹیکسس میں امریکی فوج کے ایک اڈے پر 13 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG