رسائی کے لنکس

یمن: حکومت مخالف مظاہرے جاری


یمن: حکومت مخالف مظاہرے جاری
یمن: حکومت مخالف مظاہرے جاری

احتجاج کرنے والے سینکڑوں کی تعداد میں تھےجِن میں سے زیادہ تر یونیورسٹی طالب علم تھے

آج اتوار کے دِن یمن کے دارالحکومت صنعاء میں لگاتار تیسرے روز صدر علی عبد اللہ صالح کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

احتجاج کرنے والے سینکڑوں کی تعداد میں تھےجِن میں سے زیادہ تر یونیورسٹی کے طالب علم تھے ۔ احتجاجیوں کی پولیس سے اُس وقت جھڑپیں ہوئیں جب وہ شہر کے مرکزی چوک سے ہوکر صدارتی محل کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے۔ متعدد احتجاجیوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

جنوبی یمن کے شہر طائز میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جہاں سے120مظاہرین کو زیرِ حراست لیا گیا۔
مصر میں ہونے والے مظاہروں کی طرز پر احتجاج کا مقصد مسٹر صالح کو ہٹانا ہے، جو 1978ء سے حکمراں ہیں، یعنی وہ مصر کے نکالے گئے صدرحسنی مبارک سےبھی طویل عرصے سے اقتدار کی مسند پر فائز ہیں۔

یمنی لیڈر نے حالیہ دِنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 2013ء میں اقتدار سے سبک دوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے مخالفین سے مذاکرات جاری کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اِس کوشش میں ہیں کہ جزیرہٴ عرب کے خطےمیں مصری طرز کی بغاوت کو روکا جائے، جہاں القاعدہ سرگرم عمل ہے۔

XS
SM
MD
LG