رسائی کے لنکس

انتقال اقتدار کے معاہدے پر دستخط کے لیے یمنی صدر کی سعودی عرب آمد


یمن کے صدر علی عبداللہ صالح (فائل فوٹو)
یمن کے صدر علی عبداللہ صالح (فائل فوٹو)

یمن کے صدر علی عبداللہ صالح ایک معاہدے پر دستخط کے لیے بدھ کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت یمنی صدر اقتدار ایک نائب کے حوالے کرنے کے علاوہ متحدہ قومی حکومت کے قیام کی اجازت دیں گے جس سے ملک میں گزشتہ دس ماہ سے جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے گا۔

یمن کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر صالح ریاض میں اقتدار کی منتقلی اور اس پر ’عمل درآمد کے طریقہ کار‘ کے خلیج تعاون کی تنظیم کے اشتراک سے تیارہ کردہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

صدر صالح اس سے قبل بھی رواں سال متعدد بار انتقال اقتدار کا وعدہ کرچکے ہیں لیکن ہر بار عین موقع پر وہ دستخط کرنے سے منحرف ہوتے رہے۔

یمن میں حزب مخالف کے سرگرم کارکن جنوری سے تقریباً روزانہ احتجاجی مظاہرے کرتے آرہے ہیں جس میں وہ صدر صالح سے فوری طور پر اپنا 33 سالہ اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اس دوران مخالفین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن اور سکیورٹی فورسز کی مظاہرین سے جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG