رسائی کے لنکس

یونس خان 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے


یونس خان۔ فائل فوٹو
یونس خان۔ فائل فوٹو

ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی سنچریوں کی تعداد 34ہے جبکہ وہ 32نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیرہویں بیٹسمین بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں پہلے ٹیسٹ کےتیسرے روزچیس کی ایک گیند پرچوکا لگاکر حاصل کیا۔

یونس خان 29نومبر1977ء کو مردان میں پیدا ہوئے جبکہ انہوں نے 26فروری 2000ء کوراولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

یونس خان نے 116ٹیسٹ میچوں کی 208اننگز میں 53 کی اوسط سے یہ سنگ میل عبور کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی سنچریوں کی تعداد 34ہے جبکہ وہ 32نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ٹیسٹ کیریئر میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 313رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔

ان کی ڈبل سنچریوں کی تعداد 5 ہے۔

یونس خان سے قبل دس ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے کا کارنامہ سرانجام دینے والے کھلاڑی :

سچن ٹنڈولکر 15921

آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 13378

جنوبی افریقا کے جیک کیلس 13289

بھارت کے راہول ڈریوڈ 13288

سری لنکا کے کمار سنگاکارا 12400

ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 11953

ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 11867

سری لنکا کے مہیلاجے وردنے 11814

آسٹریلیا کے ایلن بارڈر 11174

انگلینڈ کے الیسٹر کک 11057

آسٹریلیا کے اسٹیو وا 10927

بھارت کے سنیل گاواسکر 10122

XS
SM
MD
LG