رسائی کے لنکس

صدر زرداری اور نواز شریف کی ملاقات


نواز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات
نواز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات

صدارتی ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں انتخابات کے بعد کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان میں 11 مئی کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بدھ کو صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں بتایا کہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے ظہرانے میں دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت میاں نواز شریف کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس میں شرکت کے بعد اُن کی صدر زرداری سے ملاقات ہوئی۔

بیان کے مطابق صدر زرداری نے انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دی اور حکومت سازی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک سویلین حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئی منتخب جماعت کو اقتدار منتقل ہونے جا رہا ہے جس پر پوری قوم، تمام سیاسی جماعتیں، جمہوری قوتیں اور سول سوسائٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔

اُنھوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد نئی حکومت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو گی۔

صدارتی ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں انتخابات کے بعد کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
XS
SM
MD
LG