رسائی کے لنکس

عالمی کرکٹ کپ میں زمبابوے نے کینیا کو ہرا دیا


عالمی کرکٹ کپ میں زمبابوے نے کینیا کو ہرا دیا
عالمی کرکٹ کپ میں زمبابوے نے کینیا کو ہرا دیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں اتوار کوکھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں زمبابوے نے کینیا کو 161 رنز سے شکست دے دی۔

ٹاس جیت کر زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچا س اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے ۔

لیکن کینیا کے بلے باز گروپ اے کے اپنے دوسرے میچوں کی طرح زمبابوے کے خلاف بھی بہتر کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے اور پور ی ٹیم 36 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دونوں ٹیموں کا دسویں عالمی کپ کا یہ آخری میچ تھا۔ کینیا نے اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا جبکہ زمبابوے کی ٹیم اس سے قبل کینیڈا کو ہرا چکی تھی اور یوں اُس نے گروپ اے میں چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG