رسائی کے لنکس

زمبابوے میں دو پاکستانی گرفتار


زمبابوے میں دو پاکستانی گرفتار
زمبابوے میں دو پاکستانی گرفتار

زمبابوے کی پولیس نے دو مشتبہ پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل پولیس کی طرف سے وارنٹ بھی موجود تھے۔

ان دونوں کو بیٹ برج سرحد سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جنوبی افریقہ جارہے تھے اورسکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہاں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے موقع پر کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائی کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا جاسکتا۔

زمبابوے کے سرکاری اخبار”ہیرلڈ“نے لکھا ہے کہ یہ دونوں پاکستانی سعودی عرب سے تنزانیہ آئے جہاں سے انھوں نے دھوکے سے کینیا کے پاسپورٹ حاصل کے اور گزشتہ ہفتے زمینی راستے سے زمبابوے پہنچے۔

دونوں پاکستانیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان میں سے ایک مطلوب مشتبہ دہشت گرد چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں مقیم رہا ہے۔ جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کے مشتبہ دہشت گرد ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ ان سے تفتیش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG