یوکرین کا طیارہ ایران میں گر کر تباہ

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ تاہم ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

تہران میں یوکرین کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ طیارے کے انجن میں خرابی معلوم ہوتی ہے۔

تباہ ہونے والے یوکرینی طیارے کے قریب صحافیوں کے ساتھ عام لوگ بھی جمع ہیں۔ رواں سال پییش آنے والا یہ پہلا طیارہ حادثہ ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا بڑا فضائی حادثہ ہے۔ اس سے قبل 27 دسمبر کو قازقستان کی ایئر لائن 'بیک ایئر' کا طیارہ الماتی شہر کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے۔

جائے حادثہ پر موجود ریسکیو ٹیموں نے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ ایک جگہ اکھٹا کیا تاکہ تحیققات میں اس سے کچھ مدد مل سکے۔ 
 

ایرانکے سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے ہیں جن سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد مل سکے گی۔

یوکرین ایئر لائن کی فلائٹ 752 کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر اڑنا تھا جس کی آخری منزل یوکرین کے دارالحکومت کیو کا بورسپل انٹرنیشنل ایئر پورٹ تھا لیکن وہ منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

امدادی کارروائیوں کا ایک منظر جس میں ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔