چیمپینئز ٹرافی: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

(فائل فوٹو)

آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیرن گوورز نے اسکور کیا۔
میلبورن میں جاری چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں منگل کو آسٹریلیا نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیرن گوورز نے اسکور کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ دوسری شکست ہے جب کہ ایک کامیابی کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر ہے۔

کوارٹر فائنل چھ دسمبر کو پاکستان اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔