آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91 رنز سے ہرا دیا

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2011ء کا اپنا پہلا گروپ میچ جیت لیا ہے۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں گروپ "اے" کے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر262 رنز بنائے۔

جواباً زمبابوے کی پوری ٹیم 2ء46 اوورز میں 171 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ابتدائی بلے باز شین واٹسن 79 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔ انھیں کریمر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ کینگروز کی جانب سے دوسرے نمایاں کھلاڑی نائب کپتان مائیکل کلارک رہے جنھوں نے55 بالوں پر 58 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

زمبابوے کی طرف سے مپوفو نے دو جب کہ پرائس، اٹسیا اور کریمر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کریمر 51 بالوں پر 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل جانسن نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔