رسائی کے لنکس

logo-print

نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں سے فتح


نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں سے فتح

جمعہ کو عالمی کپ کے سلسلے میں بھارت کے شہر ناگپور میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

گروپ ’اے‘ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیاکی طرف سےجانسن نے چار، ٹیئٹ نے تین، واٹسن،برٹ لی اور اسمتھ نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے یہ ہدف 34 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ واٹسن نے 62 اور ہیڈن نے 55 رنز بنائے جب کہ رکی پونٹنگ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اس سے قبل آسٹریلیا نے زمبابوے اور نیوزی لینڈ نے کینیا کو شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG