طالبان کو جنگ بندی پر کس بات نے آمادہ کیا؟

Your browser doesn’t support HTML5

افغانستان میں عید الاضحی پر تین روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوا ہے جسے کابل اور واشنگٹن میں مثبت لیکن محتاط انداز سے دیکھا جا رہا ہے۔ افغان طالبان نے منگل کو اپنے جنگجوؤں کو حملوں سے روک دیا تھا۔ اس کے جواب میں افغان حکومت نے بھی جنگ بندی پر عمل کا فیصلہ کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا لیکن یہ بھی کہا کہ افغان عوام مستقل جنگ بندی اور امن مذاکرات کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔ طالبان کو کن عوامل نے جنگ بندی پر آمادہ کیا اور دونوں فریقین کیلئے اس کی کیا اہمیت ہے؟ دیکھیے اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے لئے وائس آف امریکہ کی بیورو چیف عائشہ تنظیم سے فائزہ بخاری کی گفتگو