انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی فتح

فائل فوٹو

احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز پیر کو بھارت نے مہمان ٹیم کی طرف سے دیے گئے 77 رنز کے ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز پیر کو بھارت نے مہمان ٹیم کی طرف سے دیے گئے 77 رنز کے ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 581 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کر دی تھی۔

بھارت کی طرف سے پجارا نے 206 اور سہواگ نے 107 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بھارتی باؤلروں کا جم کر سامنا نہ کر سکی اور صرف 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس پر اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے کپتان الیسٹر کک 176 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے لیکن دیگر کھلاڑیوں میں پرائر کے علاوہ کوئی بھی پر اعتماد بیٹنگ نہ کرسکا۔ پرائر نے 91 انفرادی رنز بنائے۔

بھارتی بلے باز چیتیشور پجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 23 نومبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔