گارسیا مارخز کے لیے خراج عقیدت کی دعائیہ تقریب

میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیتو اور کولمبیا کے صدر جان مانوئیل سانتوس راکھ کا دیدار کرنے کے بعد کلاسیکی ناول " ون ہنڈرڈ ایئرز آف سولیٹیوڈ" کے خالق کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کولمبیا میں پیدا ہونے والے آنجہانی معروف مصنف گبریئل گارسیا مارخز کے پر ستاروں نے ان کی یاد میں آخری دعائیہ تقریب کا انعقاد میکسیکو سٹی میں کیا۔

پیلس آف فائن آرٹس کے باہر ہزارو ں لوگ انتظار میں تھے تاکہ ادب میں نوبل انعام یافتہ مصنف کی ایک برتن میں رکھی ہوئی راکھ کا دیدار کر سکیں جبکہ تین موسیقار گارسیا مارخز کے آبائی وطن کولمبیا کی ایک لوک دھن ولینٹو بجاتے رہے۔ محل کو مصنف کے پسندیدہ پیلے گلابوں سے سجایا گیا تھا۔

میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیتو اور کولمبیا کے صدر جان مانوئیل سانتوس راکھ کا دیدار کرنے کے بعد کلاسیکی ناول " ون ہنڈرڈ ایئرز آف سولیٹیوڈ" کے خالق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

" گبریئل گارسیا مارخز کی موت نہ صرف ادب کے لیے بلکہ انسانیت کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ کئی نسلوں نے ان کی کہانیوں کی مدد سے زندگی کے بارے میں خواب بنے اور انھیں زندگی کے بارے میں سوالوں کا جواب ملا۔"

'' ہم یہاں یہ گواہی دینے آئے ہیں کہ گبریئل ایک عظیم کولمبین ہیں اور وہ اب بھی زندہ ہیں۔ وہ اپنی کتابوں اورتحریروں میں زندہ رہیں گے لیکن سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ وہ ہمیشہ انسانیت کے لیے امید کا سرچشمہ رہیں گے"۔


دعائیہ تقریب کے بعد محل کے باہر جمع لوگوں نے پیلے رنگ کی کاغذی تتلیوں کو ہوا میں چھوڑا جو ان کے ناول "ون ہنڈرڈ ایئرز آف سولیٹیوڈ" کے ایک کردار کی یاد دلاتی ہیں جس کا پیلی تتلیا ں ہمیشہ پیچھا کرتی رہتی ہیں۔

گارسیا مارخز گزشتہ جمعرات کو 87 سال کی عمر میں میکسیکو سٹی میں انتقال کرگئے تھے۔ یہاں وہ 1960 کے اوئل سے قیام پزیر تھے۔ وہ "افسانوی کردار نگاری" جس میں حقیقت نگاری اور تصوراتی خیال آرائی کی مدد سے کہانی کو بیان کیا جاتا ہے، کے وصف کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔

کولمبیا کے شہری گارسیا مارخز کے ناول " نو ون رائٹس ٹو دی کرنل" کو ملک گیر سطح پر ایک ہزار سے زائد لائیبریوں، پارکوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے کا اہتمام کریں گے۔