کراچی میں شیوراتری کے تہوار کی جھلکیاں

کراچی میں ہندو برادری کے تہوار ’شیوراتری‘ کے موقع پر ایک خاتون مندر میں پوجا کرتے ہوئے

سوامی نارائن مندر میں شیواتری کے تہوار پر مندر میں ’شیو جی ' ہندو بھگوان کی پوجا کیلئے اہتمام کیاگیاہے

شیوراتری‘ کے تہوار پر کراچی کے سوامی نارائن مندر کو برقی قمقموں سے سجایاگیاہے

ہندو مذہبی عقیدت مند مذہبی تہوار کے موقع پر بھگوان کی مورتی پر پھول چڑھاتے اور پوجا کرتے ہیں

کراچی میں شیوراتری کے تہوار پر خصوصی پوجا میں ہندو برادری کے افراد شریک ہوکر بھگوان کی پوجا کرتے اور منتین مانگتے ہیں

کراچی شہر کے دیگر مندروں کی طرح سوامی نارائن مندر میں بھی شیوراتری کی خصوصی پوجا کیلئے مندر میں ہندو برادری کے افراد ہر سال شرکت کرتے ہیں

ہندوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر مندر کے باہر ایک شخص پھول فروخت کررہاہے

کراچی کے مرکزی علاقے ایم اے جناح روڈ پر قائم ہندوں کے قدیم مندر 'سوامی نارائن مندر' میں شیوراتری کے مذہبی تہوار کا بھرپور طریقے سے اہتمام کیا گیا۔ مذہبی تہوار میں خصوصی پوجا رکھی گئی جسمیں شہر کے ہندو برادری کے مرد و خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی