کراچی کی سڑکوں کے افطار دسترخوان

مخیر افراد کی جانب سے سڑکوں پر مستحق افراد کے لئے مفت افطار کا اہتمام کرنے کی روایت اب بھی قائم ہے

افطار دسترخوانوں کا مقصد ایسے افراد کو روزہ افطار کرانا ہے جن کی قوت خرید اتنی نا ہو کہ وہ افطار کے لئے کھانے پینے کی اشیا خرید سکیں

کراچی میں لگایا گیا ایک افطار دسترخوان

کراچی: ان افطار دسترخوانوں سے غریب مستحقین اور مزدور طبقے کے افراد مستفید ہوتے ہیں

کراچی کی ایک شاہراہ پر افطار دسترخوان پر لوگوں کی قطار

بعض مقامات پر افطار کےساتھ کھانے کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے

کراچی کی مختلف شاہراہوں پر افطار دسترخوان لگائے جاتے ہیں

افطار سے قبل کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں

کراچی: مخیر افراد کی جانب سے افطار کے لئے شربت سمیت دیگر اشیا دی جاتی ہیں

ایک شخص افطار دسترخوان پر دعا مانگتے ہوئے

مخیر حضرات کی جانب سے سڑکوں پر مستحق افراد کے لئے مفت افطار کا اہتمام کرنے کی روایت اب بھی قائم ہے، جہاں راہ گزر اور مزدور طبقہ مستفید ہوتا ہے؛ جہاں مخیر افراد کی جانب سے مستحقین کے لئے روزہ کھلوانے اور کھانے پینے کی اشیا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان افطار دسترخوانوں کا مقصد ایسے افراد کو روزہ افطار کرانا ہے جو یہ اشیا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے