کراچی میں سالانہ کتب میلے کا آغاز

کتب میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ تھے

سالانہ کتب میلہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پانچ روز تک جاری رہے گا

کراچی میں اس کتب میلے کی روایت کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا اور اپنی نوعیت کا یہ گیارہواں سالانہ میلہ ہے

کتب میلے میں بچوں کی کتابوں کے بھی کئی اسٹالز لگائے گئے ہیں

کتب میلے میں قرآنِ مجید کے نسخوں سمیت دینی لٹریچر بھی بڑی تعداد میں دستیاب ہے

ایک اسٹال پر 'گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ' موجود ہے

کتب میلے اردو اور انگریزی فکشن کی کتب بھی فروخت کیلئے موجود ہیں

بچوں کی کتابوں پر خصوصی رعایت رکھی گئی ہے

کراچی کے کتب میلے میں ایک بزرگ شہری کتاب کی ورق گردانی کر رہے ہیں

میلے میں اسلام کے علاوہ دیگر مزاہب کی کتابیں بھی دستیاب ہیں

میلے میں کتابوں کی قیمتیں بازار کی نسبت کم ہیں