کراچی: کتب میلہ، ہر کتاب آدھی قیمت پر

سہ روزہ کتب میلے میں ہر کتاب آدھی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے

کتب میلے میں سیاست، تاریخ و ادب سے متعلق مختلف عنوانات پر انگریزی اور سندھی زبانوں میں کتابیں فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں

کتب میلے میں سندھ کے مشہور شاعر، شاہ عبدالطیف بھٹائی کے تحریر کردہ کتابوں کا ایک اسٹال

وزیر اعلیٰ سندھ کی معاو ن خصوصی برا ئے ثقافت و سیاحت، شرمیلا فارو قی کتب میلے میں ورق گردانی کرتے ہوئے

کتب میلے میں سندھ بھر کے مشہور مصنفین کی تحریر کردہ کتابوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں

ایک نوجوان کتابوں کے اسٹال پر کتابیں دیکھتے ہوئے

کتب میلے میں فکشن سے متعلق سندھی کتابوں کا ایک اسٹال

میلے میں سندھ کے مشہور شعرا، مصنفین اور مؤرخین کی درجنوں عنوانات پر کتابیں رکھی گئی ہیں

کراچی: کتب میلے میں شریک شہری کتابیں دیکھتے ہوئے

پاکستان کے شہر کراچی میں سندھی زبان کی کتابوں کا ایک میلہ سجایاگیا، جہاں ادب اور زبان میں کتابوں کے اسٹال لگائے گئے۔ کتابوں کا یہ میلہ صوبائی محکمہٴثقافت و سیاحت کی جانب سے لگایا گیا، جس میں سندھ کے مشہور شعرا، مصنفین اور مؤرخین کی درجنوں عنوانات پر کتابیں رکھی گئیں۔ اس سہ روزہ کتب میلے میں ہر کتاب کی قیمر پر 51 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ آرٹس کونسل میں لگائے گئے اس میلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی