لاہور کا رنگ برنگا 'رینبو ویلیج'

سوہنا لاہور پروگرام کے تحت لاہور کا 'ڈھیڈ پنڈ' نامی علاقہ 'پہلا رینبو ویلیج' بنایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں لبرٹی گول چکر اور 29 انڈر پاسز کو دھنک کے سات رنگوں سے رنگا گیا۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے میں لاہور شہر کے مضافاتی علاقوں کو رنگا جا رہا ہے۔

ان رنگ برنگے گھروں نے شہر لاہور میں نکھار پیدا کر دیا ہے۔  

ڈھیڈ پنڈ نامی علاقہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سامنے اور رنگ روڈ پر واقع ہے۔

گھروں پر کیے جانے والے رنگوں میں زیادہ تر شوق و چنچل سمجھے جانے والے رنگوں سے رنگ کیا گیا ہے۔

سرخ، گلابی، پیلے، نیلے، سبز اور دیگر رنگ پہلی نظر میں قوسِ قزح کا سا منظر پیش کرتے ہیں۔

علاقہ مکین بھی گاؤں کو ایک نئی شکل ملنے پر خوش ہیں۔

کئی رنگوں سے رنگا ایک مکان جس کی خوب صورتی دور سے واضح نظر آرہی ہے۔

مکانات کے ساتھ ساتھ گاؤں میں واقع ورکشاپوں، کارخانوں اور دکانوں کو بھی نئے رنگ دیے گئے ہیں۔

 منصوبے کو 'لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری' کے اراکین کاروباری افراد کا تعاون بھی حاصل ہے۔