میکسیکو: ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے 22 ہلاک

ٹینکر میں دھماکے سے سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں اور قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
میکسیکو میں ایندھن لے جانے والے ایک ٹینکر میں دھماکے سے کم ازکم 22 افراد ہلاک اور اور 36 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے یہ واقعہ میکسیکو شہر کے نواح میں ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا اور ٹینکر میں دھماکے سے سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں اور قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مرنے والوں میں دس بچے بھی شامل ہیں۔

ٹینکر کا ڈرائیور بھی اس میں زخمی ہوا جسے پولیس نے حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔