پاکستان میں جہاں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کی باتیں ہو رہی ہیں وہیں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی سے 'مائنس' کیے جانے اور میڈیا پر ان کی کوریج کا بائیکاٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی ہیں۔
ان قیاس آرائیوں کو تقویت پPTI کے رہنماؤں کے مسلسل پارٹی یا پارٹی کے عہدے چھوڑنے کے اعلانات سے ہوتا ہے۔ اور اس طرح کا تازہ ترین اعلان عمران خان کے قریبی رفیق اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے سابق وزیر اعلی اور صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے آیا ہے۔جنہوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران نہ صرف پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا بلکہ نو مئی کے واقعات کی مذمت بھی کی۔
پرویز خٹک نے بھی تحریک انصاف میں پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ وہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدر تھے۔ نو مئی کے واقعات کی مذمات کرتا ہوں۔ سابق وزیراعلی کا مختصر پریس کانفرنس میں اعلان#PervezKhattak #PTI pic.twitter.com/RKZUNb0Auu
— VOA Urdu (@voaurdu) June 1, 2023
حالیہ چند روز کے دوران پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں اور بعض منحرف ارکان نے جہانگرین ترین اور دیگر سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔انہی میں سے ایک ملاقات بدھ کو اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ہوئی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے تقسیم در تقسیم کی افواہوں میں تیزی آ گئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی اور محمود مولوی شامل تھے، جو حال ہی میں پی ٹی آئی سے الگ ہوئے ہیں۔
اس ملاقات کے بعد بعض مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ غالبأ ان رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو عمران خان سے الگ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی گرفتاری یا نااہل ہونے کی صورت میں شاہ محمود قریشی یا پرویز خٹک جیسے سینئر رہنما پارٹی کے امور دیکھیں گے۔
شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کھل کر اپوزیشن کی سیاست کرنے کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی اسد قیصر، حماد اظہر، فرخ حبیب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے بات بھی ہوئی ہے۔
Why there is contradiction in his statement…@Hammad_Azhar & @FarrukhHabibISF They are not Ex PTI?🤔🤔🤔 pic.twitter.com/y5nOnHFvZb
— The Metaphysicist (@metaphysist) May 31, 2023
فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد مذکورہ تمام رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں فواد چوہدری کی جانب سے پریس کانفرنس میں کئے جانے والے دعویٰ کی تردید کی۔
فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد سے تحریکِ انصاف کے کارکن سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور ٹوئٹر پر عمران خان کے حق میں مختلف ٹرینڈز بھی چلا رہے ہیں جہاں وہ 'عمران خان کے بغیر سیاست نہیں' اور 'عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں' جیسے کلمات پوسٹ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں اس وقت ہیش ٹیگ 'عمران خان ہی ہو گا' اور 'نو خان نو ٹی وی' ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔
کامران واحد نامی ٹوئٹر صارف نے پی ٹی آئی رہنما خرم حبیب کے ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ "سو باتوں کی ایک بات عمران خان ہی ہو گا۔" خرم حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عمران خان کے بغیر کوئی سیاست نہیں۔
سو گلاں دی اک گل کیونکہ #عمران_ہی_ہوگا pic.twitter.com/LwbpI3nzUX
— Kamran Wahid (@Khankamoo) May 31, 2023
شہریار بخاری نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اگر عمران خان خود بھی یہ کہیں کہ تب بھی ہمارے لیے مائنس عمران خان نامظور کیوں کہ محب وطن غیور عوام کے لیے اب بس عمران خان ہی ہو گا۔
کپتان اگر آپ خود بھی ہم سب سے کہیں گے تب بھی ہمارے لیے #مائنس_عمران_خان_نامنظور کیونکہ ہم محب وطن غیور عوام کے لئے اب بس #عمران_ہی_ہوگا pic.twitter.com/ingdUGHhLA
— Shehryar Bukhari (@ShehryarReal) May 31, 2023
جبران الیاس نامی ٹوئٹر صارف نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بہت سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے خصوصا تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو جنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں آپ بہت ڈھیر سارا پیار دیا ہے۔
جبران نے مزید لکھا کہ آپ سمجھدار ہیں اور عوام کی نبض جانتے ہیں کہ عمران خان کو مائنس کرنا نہیں چل سکتا۔
Dear @fawadchaudhry , I hope you know that you have hurt the sentiments of lots of Pakistanis yesterday, especially the insafians who have been giving you lots of love over the last few years. You are smart & you understand the public pulse, minus IK can’t work! #عمران_ہی_ہوگا pic.twitter.com/yiBB1aoQ6d
— Jibran Ilyas (@agentjay2009) June 1, 2023
فرید ملک نے کہا "یاد رکھو کوئی رہے نہ رہے عمران خان تو ہوگا ، عمران خان پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی عمران خان ہے۔ اس وقت قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور کوئی ہو نہ ہو اس سے نہ اس کو فرق پڑتا نہ اس کی تحریک کو اللہ کی مدد اور عوام کے ساتھ سے عمران خان ہی ہوگا۔
یاد رکھو کوئی رہے نہ رہے عمران خان تو ہوگا ، عمران خان پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی عمران خان ہے۔ اس وقت قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور کوئی ہو نہ ہو اس سے نہ اس کو فرق پڑتا نہ اس کی تحریک کو اللہ کی مدد اور عوام کے ساتھ سے #عمران_ہی_ہوگا انشااللہ #BehindYouSkipper pic.twitter.com/Mekij45nFz
— Farid Malik (@StaunchInsafi) May 31, 2023
علی اعوان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ "عمران خان کے بغیر سیاست بے معنی ہے۔ عمران خان کا ووٹ حقیقی تبدیلی کے لیے ہماری آواز ہے۔ جب تک حوصلہ و ہمت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں!"
عمران خان کے بغیر سیاست بے معنی ہے۔ عمران خان کا ووٹ حقیقی تبدیلی کیلئے ہماری آواز ہے۔ جب تک حوصلہ و ہمت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں!#عمران_ہی_ہوگا
— Ali Awan (@AliAwanPTI) May 31, 2023
سوشل میڈیا پر عمران خان سے اظہارِ یکجہتی ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ "عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانے والوں کو ایئر ٹائم نہ دیں۔"
پیمرا کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'سیاسی جماعتوں کے نمائندہ' نفرت پھیلانے والے عناصر ،عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکا رہے ہیں لہذا ملکی امن کے لیے نقصان دہ ایسی سرگرمیوں کا میڈیا پر مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔
پیمرا کے اس نوٹی فکیشن سے قبل پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ "عمران خان کے خوف سے، اُن کا نام اور تصویر، ٹی وی چینلنز پر چلانے پر پابندی کی خبر آرہی ہے۔ پھر تو حکومت کو 1992 ورلڈ کپ کے نتائج کے خلاف نظرِ ثانی اپیل دائر کرنی چاہیے۔"
عمران خان کے خوف سے، اُن کا نام اور تصویر، ٹی وی چینلنز پر چلانے پر پابندی کی خبر آرہی ہے۔ پھر تو حکومت کو 1992 ورلڈ کپ کے نتائج کے خلاف نظرِ ثانی اپیل دائر کرنی چاہیے۔ ویسے شہباز اور مریم، عمران خان کا نام نہ لیں تو اُن کی تقریر ہوگی کیا؟
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 31, 2023