باسکٹ بال کے نامور ترک کھلاڑی،انیس کنٹر نے امریکی شہریت کا حلف اٹھا لیا

بوسٹن سیلٹکس کے باسکٹ بال کے نامور کھلاڑی، انیس کنٹر 'این بی اے' کے ساتھ کھیل کے دوران۔ 30 اکتوبر، 2021ء (فائل فوٹو)

امریکی ریاست بوسٹن کی پیشہ ور باسکٹ بال ٹیم، بوسٹن سیلٹکس کے مشہور کھلاڑی انیس کنٹر نے امریکی شہری بننے کے بعد اپنا نام بدل کر 'اینیس کنٹر فریڈم' رکھ لیا۔

کنٹر کے منیجر، ہانک فیٹک نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ انیس کنٹر نے پیر کو شہریت کی حلف برداری کی باضابطہ تقریب میں شرکت کے بعد اسی وقت اپنا قانونی نام تبدیل کر دیا۔

29 سالہ کنٹر کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ صدر رجب طیب ایردوان اور ترک حکومت کے کھلم کھلا ناقد رہے ہیں۔ انیس کنٹر نے کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ان کے وطن نے 2017 میں منسوخ کر دیا تھا۔

Your browser doesn’t support HTML5

روزہ رکھ کر کھیلنے والا باسکٹ بال کا ٹاپ کھلاڑی انیس کنٹر

انیس کنٹر سوشل میڈیا پر تبت کی آزادی کی حمایت اور ایغور برادری کے ساتھ چینی سلوک پر تنقید بھی کر چکے ہیں۔

کھیلوں کے دوران، انھوں نے 'فری تبت' تحریر والے جوتے پہن رکھے تھے اور 2022 کے بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔

فاکس نیوز کے شو 'ٹکر کارلسن ٹونائٹ' میں کنٹر نے میزبان ٹکر کارلسن سے گفتگو کے دوران کہا کہ لوگوں کو امریکہ کی سکونت حاصل ہونے پر شکر گزاری کا اظہار کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''اس ٓآزادی کی قدر وہی لوگ کر سکتے ہیں، جو ترکی اور چین جیسے ملکوں میں رہتے ہیں''۔

(خبر کا کچھ مواد اے پی سے لیا گیا ہے)