نائجیریا کے آمر، اباچہ کی امریکہ میں جمع دولت منجمد

فائل

قائم مقام نائب اٹارنی جنرل، متھیل رامن نے اِسے ایک واضح پیغام قرار دیا ہے کہ امریکہ بدعنوان لیڈروں کی دولت کو ضبط کرے گا، جسے اپنے ملک کے ذرائع کو لوٹ کراکٹھا کیا گیا
امریکہ نے نائجیریا کے آمر، آنجہانی تھانی اباچہ کی طرف سے خرد برد کردہ 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی ملکیت پر مشتمل اثاثوں کو منجمد کردیا ہے، جسے اُنھوں نے دنیا بھر کے کھاتوں میں چھپا رکھا تھا۔

امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ اتنی بڑی رقم کو بازیاب کرانے کا کام، اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کوشش ہوگا۔

قائم مقام نائب اٹارنی جنرل، متھیل رامن نے اِسے ایک واضح پیغام قرار دیا ہے کہ امریکہ بدعنوان لیڈروں کی دولت کو ضبط کرے گا، جسے اپنے ملک کے ذرائع کو لوٹ کراکٹھا کیا گیا۔

امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ جنرل اباچہ نے غربت کے شکار نائیجیریائی عوام کی اربوں مالیت کی دولت خردبرد کی۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ، ’وہ اور اُن کے سازشی ٹولے نے چوری کی گئی دولت کو امریکی مالیاتی اداروں اور امریکی بانڈز میں ڈال دیا تھا‘۔

جنرل اباچہ نے 1993ء کے انقلاب میں تیل سے مالامال نائجیریا پر قبضہ جما لیا تھا اور 1998ء میں اپنے انتقال تک ملک پر حکمرانی کرتے رہے۔