شیخوپورہ میں ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی، 19 سکھ شہری ہلاک

Your browser doesn’t support HTML5

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں فاروق آباد اسٹیشن کے نزدیک پھاٹک پر فیصل آباد سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کوسٹر سے ٹکرا گئی۔ کوسٹر میں سوار 19 سکھ شہری ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہیں۔ کوسٹر میں سوار یاتری تعزیت کے لیے پشاور سے ننکانہ صاحب جا رہے تھے۔