کراچی میں بجلی کا ’بریک ڈاؤن‘

فائل فوٹو

کراچی میں واٹر بورڈ کے تمام ’پمپنگ اسٹیشننز‘ کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے شہر کو پانی کی ترسیل بھی متاثر ہوئی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی سمیت صوبہ سندھ کے کئی شہروں میں ’جامشورو ٹرانسمیشن‘ لائن ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کی صبح چھ بجے سے بجلی بند ہے۔

کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ادارے ’کے الیکٹرک‘ کے مطابق ایک مرکزی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے بعد سارا بوجھ شہر کو بجلی فراہم کرنے والے پیدواری یونٹس پر پڑ گیا، جس سے کراچی میں بھی فیڈر ٹرپ کر گئے۔

حکام کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ اسپتالوں اور دیگر اہم تنصیبات کو بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔

کراچی میں واٹر بورڈ کے تمام ’پمپنگ اسٹیشننز‘ کو بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے شہر کو پانی کی ترسیل بھی متاثر ہوئی۔

اس صورت حال سے شہری بہت پریشان رہے۔ کچھ علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہوئی ہے اور مزید علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔