بیلاروس: متنازع انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج جاری

رواں ماہ صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے انتخابی نتائج قبول نہ کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
 

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو فوری طور پر مستعفی ہوں۔

حکومت مخالف احتجاج کو 'نئے بیلا روس کے لیے مارچ' کا نام دیا گیا ہے۔
 

احتجاج روکنے کے لیے مظاہرین کے خلاف مبینہ طور پر طاقت کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

الیگزینڈر لوکاشینکو 1996 سے مسلسل صدارت کے منصب پر فائز ہیں۔ حزبِ اختلاف نے حالیہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے جس کے بعد مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لینے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین نے متنازع انتخاب پر تنقید کی ہے اور مظاہرین کے خلاف پرتشدد رویے کی مذمت بھی کی ہے۔
 

دو ہفتوں سے جاری مظاہروں اور ممکنہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت میں فوج تعینات ہے۔