جنیوا امن مذاکرات، شامی اہل کار شریک ہوں گے: روس

بوگڈانوف نے کہا ہے کہ روس کو توقع ہے کہ شام کے مسلح مخالفین امن بات چیت میں شرکت کر سکیں گے

آئندہ امن مذاکرات میں حکومتِ شام کے نمائندے شریک ہوں گے۔ یہ بات روس کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ادارے، ’آر آئی اے‘ نے روس کے معاون وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف کے حوالے سے بتائی ہے۔

بوگڈانوف نے کہا ہے کہ روس کو توقع ہے کہ شام کے مسلح مخالفین امن بات چیت میں شرکت کر سکیں گے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ جنیوا مذاکرات سے پہلے، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام، استفان ڈی مستورا روس کا دورہ کریں گے۔

ڈی مستورا شام کی لڑائی میں الجھے ہوئے فریق کے درمیان سیاسی سمجھوتے میں مصالحت کی کوشش کر رہے ہیں، اور تین مارچ کو جنیوا میں منعقدہ مذاکرات کے ضابطے کے دور کے خاتمے کے بعد، وہ 23 مارچ کی تفصیلی بات چیت میں مذاکرات کاروں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔