عراق: خودکش بم حملوں میں درجنوں افراد ہلاک

فائل

بقوبہ کے قریب پیر کو دو مہلک حملے ہوئے۔ ایک مصروف بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 35 افراد ہلاک، جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔۔۔ دوسرا کار بم حملہ شہر کی مشرقی چوکی پر واقع ہوا، جس میں مبینہ طور پر کم از کم سات افراد ہلاک اور تقریباً 25 زخمی ہوئے

عراق کے مشرقی صوبہٴدیالہ میں پیر کی شام گئے ہونے والے دو خودکش بم حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

صوبائی دارالحکومت، بقوبہ کے قریب پیر کو دو مہلک حملے ہوئے۔ ایک مصروف بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 35 افراد ہلاک، جب کہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں، داعش کے شدت پسند گروہوں نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسرا کار بم حملہ شہر کی مشرقی چوکی پر واقع ہوا، جس میں مبینہ طور پر کم از کم سات افراد ہلاک اور تقریباً 25 زخمی ہوئے۔

بقوبہ، گذشتہ برس داعش اور حکومت کی حامی ملیشیاؤں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی کا مرکز رہ چکا ہے۔
حکومتی افواج شہر کا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب ہوگئی ہیں، لیکن صوبہ دیالہ بھر میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

گذشتہ ماہ، شدت پسند گروہ نے صوبے کی ایک مصروف مارکیٹ میں بم حملہ کیا تھا، جس میں 115 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو رمضان کے مقدس اسلامی مہینے کے اختتام پر عید منانے میں محو تھے۔