عراق: خودکش حملے میں از کم 50 افراد ہلاک

فائل

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے ایک ریستوران پر فائر کھول دیا جس کے کچھ ہی دیر کے بعد ایک خودکش حملہ ہوا، جس میں ایک ڈرائیور نے بارودی مواد بھری گاڑی قریبی سکیورٹی کی چوکی سے ٹکرا دی

حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی عراق میں جمعرات کے روز بندوق اور بم حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ حملے صوبہٴ ذی قار کے دارالحکومت، نصیریہ کے قریب ہوئے جن میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے ایک ریستوران پر فائر کھول دیا جس کے کچھ ہی دیر کے بعد ایک خودکش حملہ ہوا، جس میں ایک ڈرائیور نے بارودی مواد بھری گاڑی قریبی سکیورٹی کی چوکی سے ٹکرا دی۔

کسی گروہ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، حالانکہ داعش عراق میں اکثر شیعاؤں کے خلاف بڑے پیمانے کے حملوں کی ذمے داری قبول کرتا رہا ہے۔

شیعہ اکثریت والا صوبہٴ ذی قار بغداد کے جنوب مشرق میں 320 کلومیٹر دور واقع ہے۔