انسانی حقوق سے متعلق فہرست شائع نہ کی جائے: روس

صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نے جمعے کے روز کہا کہ ایسی فہرست شائع کرنے سے تعلقات نہایت کشیدہ ہو جائیں گے
روس نےامریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اُن روسی عہدے داروں کےناموں کی فہرست شائع نہ کی جائے جِن کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نے جمعے کے روز کہا کہ ایسی فہرست شائع کرنے سے تعلقات نہایت کشیدہ ہو جائیں گے۔

متوقع طور پر یہ فہرست جمعے کو جاری ہوگی، جِس بات کا اختیار میگ نٹسکی ایکٹ کےتحت حاصل ہے۔

سرگئی میگ نٹسکی ایک روسی وکیل تھے جِنھیں 2008ء میں ٹیکس نادہندگی کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اِس سے قبل، اُنھوں نے سرکاری غبن کے ایک معاملے سے پردہ اٹھایا تھا۔ اُن کا ایک سال بعد جیل ہی میں انتقال ہوا، جِن کو بارہا مارا پیٹا گیا اور جنھیں لازمی طبی امداد سے محروم رکھا گیا۔

اِس فہرست میں نہ صرف اُن عہدے داروں کے نام شامل ہیں جو میگ نٹسکی کے واقع میں ملوث رہے ہیں، بلکہ اُن کے بھی جو کریملن کی طرف سے روسیوں کے سیاسی حقوق کے خلاف پُر تشدد کارروائیاں کرنے میں شریک رہے ہیں۔