بےروزگاری میں ایک اکائی کے مساوی کمی

فائل

امریکہ کی مجموعی قومی پیداوار اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران رفتہ رفتہ بہتری کے آثار سامنے آئے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی زیادہ نمایاں کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ خراب موسمی حالات تھے
گذشتہ اپریل کے دوران امریکہ میں بے روزگاری کی شرح پچھلےپانچ برسوں سے زیادہ مدت کی کم ترین سطح پر آچکی ہے، جب کہ معیشت میں پچھلے دو سالوں میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئے۔

محکمہٴمحنت کی طرف سے جمعے کے دِن جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ایک فی صد سے کم اکائی کے تناسب سے گھٹی، جو کہ اب 6.3فی صد ہے۔

ملکی معیشت میں 288000 روزگار کے مواقع کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کا یہ اضافہ معیشت دانوں کی پیش گوئی سے بھی بڑھ کر ہے۔

روزگار کے مواقع کے بارے میں موصول ہونے والی یہ خوش کُن رپورٹ مجموعی معاشی افزائش کے بارے میں جاری کیے جانے والے حالیہ مایوس کُن اعداد و شمار سے کہیں مختلف ہیں۔

امریکہ کی مجموعی قومی پیداوار اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران رفتہ رفتہ بہتری کے آثار سامنے آئے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی زیادہ نمایاں کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ عارضی نوعیت کی ہے، اور اس کا ذمہ دار سردیوں کے دوران کا خراب موسمی حالات تھے۔