اسد حسن دو دہائیوں سے ریڈیو براڈ کاسٹنگ اور صحافتی شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ وی او اے اردو کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل کانٹینٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس کونسل کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ اس کے ممبران میں شاہد کاقان عباسی، احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل، سلیم مانڈوی والا، وزیر اطلاعات مریم ائرانگزیب، ڈاکٹر عائشہ غوث، مصدق ملک، طارق پاشا، میاں محمد منشا، عارف حبیب اور دیگر شامل ہیں۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جلد ازجلد انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ ہم ایک جمہوری پارٹی ہیں اور جمہوریت چاہتے ہیں لیکن کبھی بھی اس سیلیکٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اور الیکشن کا اعلان ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ لندن میں ہائیڈ پارک اس لیے جانا جاتا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی حکومت، ادارے یا فرد کے خلاف ایک مخصوص کارنر میں کھڑے ہو کچھ بھی بول سکتا ہے اور اس کے اس اظہار بیان پر ملکی قانون اس کو گرفت میں نہیں لے سکتا
سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں کہ کل الیکشن ہوجائیں لیکن الیکشن کمیشن آئینی ترامیم کی وجہ سے نئی حلقہ بندیوں پر کام کر رہا ہے۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ یہ صدارتی حکم نامہ افغانستان کے عوام تک فنڈ کی ترسیل کے لیے ایک راستہ فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور اس سے یہ رقوم ، بیان کے مطابق، ''طالبان کے بد نیت عناصر کے ہاتھوں سے بھی دور رکھی جائیں گی''
اقوام متحدہ میں اسناد کی منظوری دینے والی کمیٹی میں باہاماس، بھوٹان، چلی، چین، روس، سیرا لیون، سویڈن اور امریکہ کے نمائندے موجود ہیں۔ مارگریٹ بشیر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان اور میانمار کی حکومتوں کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہ ہونا، اس کمیٹی کے فیصلوں کے طریقہ کار کو پیچیدہ بنا رہا ہے
تجزیہ کار طاہر خان کا کہنا ہے کہ سابق صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن فی الوقت ان کا کردار تو کیا ان کو حاصل آزادی بھی، ان کے بقول، بہت محدود ہے۔
لارڈ نذیر احمد کو لیبر پارٹی کے لیے طویل عرصہ کام کرنے پر سال 2019 میں ہاؤس آف لارڈز کا رکن بنایا تھا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان رکن تھے۔ اس سے قبل 1998 میں انہیں وزیرِ اعظم ٹونی بلئیر کی سفارش پر 'لائف پئیر' بنایا گیا تھا جو کہ برطانوی نظام میں بہت ہی نوبیل ذمہ داری ہوتی ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر سات سال سے کام ہو رہا تھا، ہم نے قومی سلامتی پالیسی پر از سرنو کام کر کے اسے مرتب کیا ہے۔ ان کے بقول، ''یہ تاریخی کامیابی ہے''
ابلاغ اور سیاسیات کے علوم کسی راہ نما کے لیے زبان اور بیان پر عبور کو کیوں اہم سمجھتے ہیں؟ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ریمارکس ان کے لیے اور ملک کے لیے کیا مشکلات پیدا کر رہے ہیں؟ فواد چوہدری کے نزدیک زبانی تقریر دل کی ترجمانی ہے تو احسن اقبال اس کو غیر سنجیدگی کہتے ہیں، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
گزشتہ برسوں میں بنگلہ دیش کے اندر جن متعدد افراد کو 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کی تحریک کے زمانے میں قتل و غارت کے الزامات کے تحت عدالت سے سزائیں سنائے جانے کے بعد پھانسی دی گئی جن کا تعلق اس وقت کی پاکستانی فوج سے بتایا جاتا ہے۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سربراہ، ڈاکٹر طاہر اشرف نے وی او اے کو بتایا کہ ان کے پاس اسکاٹ لینڈ یارڈ کیسوں کے تجزیے کے لیے نمونے بھجواتی ہے اور دنیا بھر میں امریکہ، جرمنی اور اسکینڈے نیویں ملکوں سمیت دنیا کے گیارہ ملکوں سے کیسیز آتے ہیں
فیس بک کے مطابق پاکستان سے سائیڈ کاپی نامی ہیکر گروپ نے طالبان حکومت سے پہلے کابل میں حکومت اور فوج کے عہدیداروں کے اکاونٹس ہیک کیے۔ تجزیہ کاروں کے بقول جدید دور میں نگرانی کے طریقے بھی فزیکل نہیں ْڈیجیٹل ہو گئے ہیں۔ سائبر سکیورٹی کے بین الاقوامی ضابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈیرل مچل کی دھواں دھار اننگ نے بظاہر ہارا ہوا میچ نیوزی لینڈ کو جیت کر دے دیا۔ آخری اٹھارہ گیندوں پر مچل اور نیشم نے چھپن رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فائینل میں پہنچا دیا
چاروں سیمی فائنلسٹس پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو چار میں سے تین ٹیمیں عالمی رینکنگ میں پہلے چار نمبروں پر ہیں۔ آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو ابتدائی رینکنگ میں چھٹے نمبرپر ہونے کے باوجود ٹاپ فور میں شامل ہوئی ہے
اس میچ میں ہار جیت دونوں ٹیموں کے ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے امکانات کے حوالے سے بے معنی رہی، کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہیں
افغانستان، جس کے باولنگ اٹیک نے پورے ٹورنامنٹ میں کرکٹ مبصرین کو متاثر کیا تھا اور جس کے خلاف پاکستان کی ٹیم 145 رنز کے تعاقب میں پریشانی سے دوچار رہی، آج اس کی باولنگ میں وہ رنگ نظر نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین میچ میں فیلڈنگ کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے رہے
سوشل میڈیا صارفین جو آصف علی کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر نالاں تھے اور نت نئی میمز بنارہے تھے، اب معافی مانگ رہے ہیں اور آصف کو ہیرو مان رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم چوںکہ ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کبھی بھی بھارت سے جیت نہیں سکی تھی۔ اس لیے پاکستان کے فینز اکثر جھلائے ہوئے نظر آتے تھے۔ پہلی بار ہوا ہے کہ گرین شرٹس نے بابر اعظم کی قیادت میں وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی کے کسی کپتان کی قیادت میں نہیں ہو سکا۔
افغانستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ روس کس طرح کا تعاون کر سکتا ہے جو ملک میں امن و امان کے قیام میں مدد گار ہو؟ کیا روس کابل کو فوجی سازوسامان دینے یا فوجی تربیت کی حامی بھی بھر سکتا ہے؟
مزید لوڈ کریں