رسائی کے لنکس

ٹیکس کٹوتیاں درست راستہ


مسٹر اوباما نے ری پبلکنز پر زور دیا کہ وہ یرغمال بنے متوسط آمدن والے خاندانوں اور چھوٹے کاروبار کے مالکان پر عائد ٹیکسوں کوختم کریں

صدر براک اوباما نے ری پبلکن اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیکس کٹوتیوں کے حق میں ووٹ دیں، جو، اُن کے الفاظ میں، ایک درست راستہ ہے۔

ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں مسٹر اوباما نے ری پبلکنز پر زور دیا کہ وہ یرغمال بنے متوسط آمدن والے خاندانوں اور چھوٹے کاروبار کے مالکان پر عائد ٹیکسوں کوختم کریں۔

سینٹ نے اس ہفتے ایک ٹیکس منصوبے کی منظوری دی جو متوسط طبقے کے امریکیوں اور چھوٹے کاروباروں کے مالکان کو آئندہ سال ٹیکسوں میں بڑے اضافے سے متاثر ہونے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اب اس منصوبے کو اطلاق کے لیے ایوان نمائندگان سے مظوری کی ضرورت ہے۔

صدر اوباما نے کہا کہ ایک مزید خوشحال قوم بننے کے لیے دولت مندوں کے لیے ٹرلین ڈالر ٹیکس کٹوتیوں کا ری پبلکنز کا تصور کامیاب نہیں ہے کہ، اُن کے بقول، ’ ہم پہلے ہی تقریبا ً ایک عشرے سے اِس کو آزما چکے ہیں ‘۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ ہمیں ریکارڈ سرپلس سے ریکارڈ خسارے کی طرف لا چکی ہے۔

ری پبلکن پارٹی کی جانب سے سینیٹر اورن ہیچ نے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کہا کہ صدراور اُن کے ساتھیوں کو امریکہ کی معیشت کو یرغمال بنائے رکھنے کا عمل روک دینا چاہیئے، کیونکہ ری پبلکنز ملکی معیشت کے سب سے بڑے پیداواری حصے پر ٹیکسوں میں اضافے کے منصوبے سے اتفاق نہیں کرتے۔
XS
SM
MD
LG