رسائی کے لنکس

باچا خان انٹرنیشنل پیس ریسلنگ ٹرافی


فائل
فائل

ریسلنگ مقابلوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے سید عاقل شاہ نے بتا یا کہ حکومت دہشت گردی پر 80 فی صد تک قابو پا چکی ہے اور بقیہ 20 فی صد پر کام جاری ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں سات دسمبر سے تین روزہ بین الا اقوامی امن ریسلنگ منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس ریسلنگ چیمپین شپ کو بادشاہ خان انٹرنیشنل پیس ریسلنگ کا نام دیا گیا ہے۔

ان مقابلوںمیں پاکستان ، افغانستان، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے کھیلوں کے صوبائی وزیر اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صرر صید عاقل شاہ نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ کا بنیادی مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان، خاص طور پر پشتون ایک امن پسند قوم ہے۔

سید عاقل شاہ
سید عاقل شاہ
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ کو باچا خان امن ریسلنگ کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس خطے میں بادشاہ خان ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے ساری زندگ امن کا درس دیا۔

ریسلنگ مقابلوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے سید عاقل شاہ نے بتا یا کہ حکومت دہشت گردی پر 80 فی صد تک قابو پا چکی ہے اور بقیہ 20 فی صد پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم تیار ہے اور جیتنے والی ٹیم کو بادشا خان انٹرنیشنل پیس ریسلنگ ٹرافی سے نوازا جائے گا۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے کھیلوں کے وزیر اور پاکستان ریسلنگ فیڈراشن کے صدر سید عاقل شاہ کے انٹرویوکی آڈیو۔

پاکستان ریسلنگ فیڈراشن کے صدر سید عاقل شاہ کے انٹرویوکی آڈیو
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:30 0:00
XS
SM
MD
LG