رسائی کے لنکس

پاکستان نےسونے کے دو تمغے جیت لیے


پاکستان نےسونے کے دو تمغے جیت لیے
پاکستان نےسونے کے دو تمغے جیت لیے

نئی دہلی میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں اتوار کو پاکستان نے 55 اور 84کلوگرام کے ریسلنگ کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔

پاکستان نے پہلا سونے کا تمغہ اُس وقت جیتا جب 55 کلوگرام کے مقابلوں میں اظہر حسین نے نائیجرین حریف ولسن کو فائنل میں شکست دے دی۔ ان مقابلوں میں بھارت کے ریسلر نے تیسر ی پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

اس کے کچھ دیر بعد 84 کلوگرام کے مقابلوں کے فائنل میچ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام نے بھارت کے انوج کمار کو شکست دے کرے اپنے ملک کے لیے دوسر ا گولڈ میڈل جیت لیا۔

اب تک پاکستان نے دو طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ یہ تینوں تمغے پاکستان نے ریسلنگ کے مقابلوں میں جیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG