رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی میچ، شائقین کرکٹ کا جنون عروج پر


کرکٹ شائقین
کرکٹ شائقین

شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے میں مصروف رہی۔ شائقین کرکٹ نے اپنے اپنے ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھا جس میں بڑوں کے ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی ساتھ دیا

بروز منگل پاکستان اور بھارت کےمابین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی عوام کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بے چینی سے انتظار تھا کہ کب میچ شروع ہو اور کب شائقین کرکٹ میچ کے مقابلے دیکھیں۔

میچ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان میں کرکٹ کا بخار عروج پر رہا۔ گلیاں اور محلے سنسان ہوگئے۔ باقی ملک کی طرح، کراچی میں بھی شائقینِ کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔

بروز منگل، 25 دسمبر بانیٴ پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ اور کرسمس کی چھٹی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں میچ دیکھا۔

شائقین کرکٹ نے کی بڑی تعداد اپنے اپنے ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھا جس میں بڑوں کے ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی ساتھ دیا۔

ہر چھکے اور چوکے کے ساتھ عوام کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی گئیں، جب کہ میچ کےآخری لمحات دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے دوران آخری چوکوں اور چھکوں پر نوجوانوں نے پاکستانی جیت پر خوب نعرے لگائے۔

جیسے ہی آخری وکٹ پوری ہوئی اور پاکستان جیت گیا نوجوانوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی اور
گلیوں اور محلوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔

یوں تو شائقین کرکٹ میچ کے مقابلے خوب شوق سے دیکھتے ہیں، مگر اس بار مقابلہ روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے مابین تھا اس لئے میچ کا جنون بھی اپنےجوبھن پر تھا۔

پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو بھارت کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG