رسائی کے لنکس

آزادی کپ سیریز ۔ کاؤنٹ ڈاؤن شروع


لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کر دیا گیا
لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کر دیا گیا

کنور رحمان خان

آزادی کپ سیریز کی تیاریوں اور عوام کا جوش و خروش بڑھانے کے لیے قذافی سٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے باہر سیریز کا لوگو اور کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کر دی گئی ہے۔

لوگو میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کیپنگ گلوز پہنے جبکہ ورلڈ الیون کے کپتان ڈپلیسی بلا اور ہیلمٹ تھامے سفید گیند کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ورلڈ الیون کی ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب لاهور پہنچ رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 12 ستمبر 13 ستمبر اور 15 ستمبر کو لاهور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

آزادی کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور أحسن رضا ایمپائر ہوں گے جبکہ شوذب رضا اور احمد شہاب تھرڈ اور ریزرو ایمپائر ہونگے۔

بیان کے مطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو احمد شہاب اور شوذب رضا سپروائز کریں گے جبکہ أحسن رضا اور آصف یعقوب ریزرو ایمپائر ہوں گے۔

اسی طرح تیسرے اور آخری آزادی کپ کے میچ میں أحسن رضا اور شوذب رضا فیلڈ ایمپائر جبکہ احمد شہاب اور خالد محمود سینیئر ریزرو ایمپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین میچوں کی سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG