رسائی کے لنکس

امریکہ: پرتشدد جرائم کی وارداتوں میں متواتر اضافہ


فائل
فائل

ایک بیان میں امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی اس بات کا مظہر ہے کہ سنہ 1991 کے بعد گذشتہ سال متشدد جرائم کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ آیا۔ تاہم، ’ایف بی آئی‘ کے اعداد کے مطابق، یہ شرح تاریخی سطح کی ہے، لیکن 2007ء کے مقابلے میں کم ہے، جب یہ 12.3 کی سطح پر تھی

گزشتہ سال، امریکہ میں متواتر دوسرے سال متشدد نوعیت کے جرائم میں، جن میں جان لیوا حملہ اور قتل شامل ہے، اضافہ دیکھا گیا۔

متشدد جرائم سے متعلق محکمہٴ پولیس کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2016 میں اقدام قتل کے جرائم میں 4.1 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا، جب کہ 2015ء میں یہ شرح 3.3 تھی۔ رپورٹ کے مطابق، گذشتہ سال ملک میں قتل کے تقریباً سوا 12 لاکھ واقعات درج ہوئے۔

ایک بیان میں امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی اس بات کا مظہر ہے کہ سنہ 1991 کے بعد گذشتہ سال متشدد جرائم کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ آیا۔

تاہم، ’ایف بی آئی‘ کے اعداد کے مطابق، یہ شرح تاریخی سطح کی ہے، لیکن 2007ء کے مقابلے میں کم ہے، جب یہ 12.3 کی سطح پر تھی۔

گذشتہ سال، مجموعی طور پر ملک میں قتل کے 17250 واقعات ہوئے، جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 8.6 فی صد ہے۔ 2015ء میں قتل کی وارداتوں میں 11.4 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

متشدد جرائم میں اقدام قتل کی وارداتوں میں 64.3 فی صد کی شرح سے اضافہ دیکھا گیا؛ جب کہ ڈاکہ زنی میں 26.6 فی صد، آبروریزی میں 7.7 فی صد اور قتل کی وارداتوں میں 1.4 فی صد اضافہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG