رسائی کے لنکس

دبئی میں پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی


پاکستان سپر لیگ تھری میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ساتھ
پاکستان سپر لیگ تھری میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ساتھ

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ اس حوالے سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں فرنچائز کے مالکان، انتظامیہ، پی سی بی حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایونٹ کے آغاز میں ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کرایا اور کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے بہت اہم اور بڑا لمحہ ہے۔

پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا۔

ٹرافی کو دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کیا گیا

ٹرافی کی تقریب نقاب ک آئی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندر کے کپتان بریڈن میکلم، ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے کپتان سرفراز احمد موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے تاریخی موقع ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پرتپاک الفاظ میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں، پاکستان کے اسٹار ہیں۔

نجم سیٹھی نے ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک کو زبردست بلے باز اور قائد قرار دیا جبکہ لاہور قلندرز کے برینڈین میکولم کوبہترین کرکٹر اور اچھا کپتان کہا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے بہترین کپتانی سے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو فتح دلائی۔

ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے نوجوان اور باصلاحیت کپتان ہیں اور مستقبل میں قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق کو بھی انہوں نے شاندار الفاظ میں سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کپتان قابل تقلید ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹرافی صرف فاتح ٹیم کے لیے ہی نہیں بلکہ بہترین بولر، بیٹسمین اور فیلڈر کےلیے بھی ہو گی۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحي تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG