رسائی کے لنکس

شبانہ اعظمی، جاوید اختر رواں ماہ کراچی آئیں گے


بالی وڈ کے دو لیجنڈز اور حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے ہمسفر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کراچی آئیں گے۔

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر مشہور شاعر اور شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے کراچی آئیں گے۔

کراچی آرٹس کونسل میں کیفی اعظمی پر کانفرنس 23 اور24 فروری کو ہوگی۔

آرٹس کونسل کے پبلک ریلشنز کے نمائندے کی جانب سے میڈیا میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اداکارہ اور مصنف و قلم کار کو جلد ویزے جاری کر دئیے جائیں گے۔

شبانہ اعظمی فیض میلے کے ایک سیشن کے دوان گفتگو کرتے ہوئے
شبانہ اعظمی فیض میلے کے ایک سیشن کے دوان گفتگو کرتے ہوئے

گزشتہ سال نومبر میں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور فیض میلے میں شرکت کی تھی۔

پاکستان میں پرجوش اورشاندارخیرمقدم سے متاثرشبانہ اعظمی اورجاوید اخترکا کہنا تھاکہ جس محبت اورعزت سے ہمارا استقبال کیا گیا وہ ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

شبانہ اعظمی شروع سے پاکستان اوربھارت کے درمیان تقافتی وفود کے تبادلوں کی حامی رہی ہیں۔

بقول شبانہ فلم ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے محبت اورامن کا پیغام عام کیا جاسکتا ہے۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG