14:39
31.3.2022
متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کا اجلاس شروع
14:27
31.3.2022
- By علی فرقان
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بھی ہنگامی اجلاس طلب
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج شام کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائے گی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شام چھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
یہ اجلاس ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب کچھ دیر بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر بحث کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
13:23
31.3.2022
وزیرِ اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
12:18
31.3.2022
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب