رسائی کے لنکس

کئی دہائیوں کے حریف اسرائیل اور ایران میں کب کب کشیدگی میں اضافہ ہوا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

  • اسرائیل اور ایران کی مخاصمت کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ البتہ تہران نے پہلی بار اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
  • دونوں ممالک پہلے بھی ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن اس کے لیے پراکیسز کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
  • دونوں ممالک میں حالیہ مہینوں میں کشیدگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے داغے گئے لگ بھگ 300 سے زائد ڈرون اور میزائل مار گرائے ہیں جس کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کو فتح ملے گی۔

ایران اور اسرائیل دہائیوں پرانے حریف ہیں۔ ان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا باعث یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیل کا مبینہ حملہ ہے۔ یہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب غزہ میں بھی جنگ جاری ہے جس کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔

اسرائیل اور ایران مشرق وسطیٰ کے ایسے حریف ہیں جن کو ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کی زمینی، بحری، فضائی اور سائبر اسپیس کے ذریعے ایک دوسرے پر خفیہ حملوں کی طویل تاریخ ہے۔

1979

ایران کے مغرب نواز رہنما محمد رضا شاہ اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے تھے۔

رضا شاہ کو ایران میں ایک ایسے انقلاب کے ذریعے اقتدار سے الگ کیا گیا جس کو ’اسلامی انقلاب‘ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ تحریک اسرائیل مخالف ہونے کے علاوہ ایک نظریاتی حکومت کے قیام کا سبب بھی بنی۔

1982

اسرائیل نے جب لبنان پر حملہ کیا تو ایران کے پاسدارنِ انقلاب نے لبنان کے اہل تشیع مسلمانوں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کی بنیاد رکھی۔

اسرائیل حزب اللہ کو اپنی سرحدوں پر خطرناک دشمن قرار دیتا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ

ایران کی طرف سے داغے گئے ڈرون اور میزائل اسرائیل نے اپنے اتحادی ممالک کے تعاون سے فضا میں ہی تباہ کیے۔
1/10 ایران کی طرف سے داغے گئے ڈرون اور میزائل اسرائیل نے اپنے اتحادی ممالک کے تعاون سے فضا میں ہی تباہ کیے۔
اسرائیل کے مطابق صرف ایک فی صد ایرانی میزائل اور ڈرون اس کے دفاعی نظام سے بچ سکے۔ ایک ایسے ہی میزائل کی باقیات اسرائیلی سر زمین پر موجود ہیں۔ حکام کے مطابق اس میزائل سے ایک سات سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔
2/10 اسرائیل کے مطابق صرف ایک فی صد ایرانی میزائل اور ڈرون اس کے دفاعی نظام سے بچ سکے۔ ایک ایسے ہی میزائل کی باقیات اسرائیلی سر زمین پر موجود ہیں۔ حکام کے مطابق اس میزائل سے ایک سات سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔
ایران کے حملوں کے سبب اسرائیل کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی حملوں کے بعد ملک کے اہم شہر یروشلم کی سڑکیں ویران ہیں۔
3/10 ایران کے حملوں کے سبب اسرائیل کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی حملوں کے بعد ملک کے اہم شہر یروشلم کی سڑکیں ویران ہیں۔
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی بحری جہازوں نے بحیرہ روم میں گشت بڑھا دیا ہے۔
4/10 ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی بحری جہازوں نے بحیرہ روم میں گشت بڑھا دیا ہے۔
ایران کے حملے کے بعد اسرائیل نے فضا میں زیادہ ملٹری ڈرون روانہ کیے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔<br />
&nbsp;
5/10 ایران کے حملے کے بعد اسرائیل نے فضا میں زیادہ ملٹری ڈرون روانہ کیے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔
 
ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد ان دونوں کے درمیان آنے والے ملکوں کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا تھا۔ فضائی حدود کی بندش سے ایران، عراق، شام، اردن، لبنان اور اسرائیل میں فضا میں جہاز نظر نہیں آ رہے۔
6/10 ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد ان دونوں کے درمیان آنے والے ملکوں کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا تھا۔ فضائی حدود کی بندش سے ایران، عراق، شام، اردن، لبنان اور اسرائیل میں فضا میں جہاز نظر نہیں آ رہے۔
&nbsp;اسرائیل میں ایرانی فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے آئرن ڈوم ایئر نظام استعمال کیا گیا۔
7/10  اسرائیل میں ایرانی فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے آئرن ڈوم ایئر نظام استعمال کیا گیا۔
اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم &rsquo;آئرن ڈوم&lsquo; نے ایران کے ڈرون اور میزائل تباہ کیے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ تھا کہ زیادہ تر میزائل اور ڈرون اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے قبل تباہ کیا گیا۔ امریکہ، برطانیہ اور اردن نے بھی ایران کے میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
8/10 اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم ’آئرن ڈوم‘ نے ایران کے ڈرون اور میزائل تباہ کیے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ تھا کہ زیادہ تر میزائل اور ڈرون اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے قبل تباہ کیا گیا۔ امریکہ، برطانیہ اور اردن نے بھی ایران کے میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل کے پڑوسی ملک اردن کے دارالحکومت عمان کی فضاؤں میں بھی ایران کے ڈرون اور میزائل دیکھے گئے۔
9/10 اسرائیل کے پڑوسی ملک اردن کے دارالحکومت عمان کی فضاؤں میں بھی ایران کے ڈرون اور میزائل دیکھے گئے۔
اسرائیل پر حملوں کی خبر سامنے آنے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں بعض شہریوں نے فلسطینی جھنڈے اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔
10/10 اسرائیل پر حملوں کی خبر سامنے آنے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں بعض شہریوں نے فلسطینی جھنڈے اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔
Previous slide
Next slide

1983

ایران کی پشت پناہی میں سرگرم حزب اللہ لبنان سے مغربی افواج اور اسرائیلی فورسز کو نکالنے کے لیے خودکش بمباروں کا استعمال شروع کیا۔

نومبر 1983 میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک کار اسرائیل کی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں گھس گئی جس سے دھماکہ ہوا۔

ان حملوں کے بعد اسرائیل بعد ازاں لبنان کے زیادہ تر حصوں سے دستبردار ہو گیا اور وہاں سے اپنی افواج کا انخلا مکمل کیا۔

1992-94

جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن اور اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ پر 1992 میں ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس اور 1994 میں ایک یہودی سینٹر میں ہونے والے خود کش دھماکوں کا الزام لگایا۔

ان دونوں دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم ایران اور حزب اللہ نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی تھی۔

2002

دو دہائیاں قبل یہ انکشاف ہوا کہ تہران نے یورینیم افزودہ کرنے کا خفیہ پروگرام شروع کیا ہوا ہے جس کے بعد اس تشویش نے جنم لیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔

جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی خبروں کی ایران تردید کرتا رہا ہے۔

اسرائیل نے اسی تشویش کے سبب ایران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

’ایران، اسرائیل دونوں کو ادراک ہے کہ لڑائی طول پکڑ سکتی ہے‘
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:09 0:00

2006

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوا۔

لبنان میں یہ جنگ لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہی۔

اسرائیل کی فوج بھاری اسلحے سے لیس حزب اللہ کو اس جنگ میں ختم کرنے میں ناکام رہی۔

2009

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک خطاب میں اسرائیل کو ایک خطرناک اور مہلک ملک قرار دیا۔

2010

امریکہ اور اسرائیل کا تیار کردہ کمپیوٹر وائرس ‘اسٹکس نیٹ’ کو ایران کی یورینیم افزودگی کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ صنعتی مشینری پر کیا جانے والا پہلا سائبر حملہ تھا جس کے بارے میں معلومات عام ہوئیں۔

2012

ایرانی جوہری سائنس دان مصطفیٰ احمدی روشن تہران میں ان کی گاڑی میں نصب کردہ بم کا نشانہ بنے۔

ان کی گاڑی میں یہ بم ایک موٹر سائیکل سوار نے نصب کیا تھا۔

ایران کے اعلیٰ حکام کی طرف سے اسرائیل پر اس حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔

2018

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے کا خیر مقدم کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو تاریخی اقدام قرار دیا۔

اسی سال مئی میں اسرائیل نے کہا کہ اس نے شام میں ایران کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جن کو تہران شام میں خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

2020

اسرائیل نے بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے بیرونِ ملک کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا خیر مقدم کیا۔

ایران نے عراق میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں کے ذریعے جوابی حملے کیے جن میں لگ بھگ 100 امریکی فوجی اہل کار زخمی ہوئے۔

2021

محسن فخری زادہ کو ایران کے جوہری پروگرام کا ماسٹرمائنڈ مانا جاتا ہے۔ ان کو دسمبر 2020 میں قتل کیا گیا تھا۔

ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا جسے مغربی انٹیلی جینس ایجنسیاں بھی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خفیہ ایرانی پروگرام کا ماسٹر مائنڈ سمجھتی تھیں۔

2022

امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کو ناکام بنانے کے مشترکہ معاہدہ پر دستخط کیے۔

2024

شام کے شہر دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر ایک مبینہ اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت سات اہل کار ہلاک ہوئے۔

اسرائیل نے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ایران نے 13 اپریل کو اسرائیلی سر زمین پر غیر معمولی براہِ راست حملوں میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے اور ان حملوں کو جوابی کارروائی قرار دیا۔

اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے معلومات شامل کی گئی ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG